لاہور میں مرغی کا گوشت 340روپے فی کلو تک فروخت
لاہور میں برائلر چکن کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حکومت کے مقرر کردہ نرخ 260روپے کے بجائے مرغی کا گوشت 340روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔
حکومتی رٹ ناکام ہوگئی، برائلر چکن زندہ ہول سیل 171اور پرچون 179جبکہ گوشت کے نرخ 260روپے فی کلو مقرر کئے گئے مگر برائلر چکن 310سے 340روپے فی کلو بیچا جارہا ہے۔
دکاندار کہتے ہیں چکن 315روپے میں مل رہا ہے وہ کیسے 260میں فروخت کرسکتے ہیں۔
شہریوں نے چکن کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے حکومت سے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.